یہ کتاب بیت المقدس کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کرتی ہے اور اس کے پس منظر کے ساتھ ساتھ اس سے ملحقہ جدید طرز پر مبنی تحقیق سے بھی پڑھنے والوں کو متعارف کرواتی ہے .اس کتاب کا ایک منفرد پہلو یہ ہے کہ اس کو پڑھنے سے ہمیں پتہ چلتا ہے کہ بیت المقدس صرف ایک شہر نہیں بلکہ یہ ایک دیرینہ روحانی خطہ ہے جو اپنے اندر ایک وسعت رکھتا ہے اور بہت سے شہر، دیہات اور رہائشی علاقے اسکی حدود میں واقع ہیں .اس کتاب میں ہمیں بیت المقدس کا مکہ معظمہ اور مدینہ منورہ ی کے ٰ سے موازنہ بھی ملتا ہے خاص طور پر خانہء کعبہ اور مسجد اقص درمیان ظاہری مماثلت کی شکل میں معلومات حاصل ہوتی ہیں .مزید یہ کہ یہ کتاب اپنے پڑھنے والوں کے لیے اسلامی خلافت کے ابتدائی اور بعد کے حالات و واقعات بھی بیان کرتی ہے .انکو تفصیلی نقشہ جات اور .تصویر کشی کی مدد سے بیان کیا گیا ہے
|