بیت المقدس کی نقشہ کشی ـ جغرافیائی حدود کی دوبارہ سے دریافت

خالد ال اویسی

یہ ایک تفصیلی رسالہ ہے جو بیت المقدس کے علاقائی وجود اور اسلامی ممالک کے لیے اسکی اہمیت کے بارے میں پڑھنے والوں کو آگاہ کرتا ہے. مطالعہ کے آغاز سے پتہ چلتا ہے کہ یہ خطہ اسلامی تاریخ میں کس قدر اہمیت کا حامل تھا لیکن موجودہ دور میں اس کو کس طرح سے نظر انداز کیا جا رہا ہے .مزید یہ کہ اسلام کے ابتدائی ایام میں اسکی کیا اہمیت تھی اس کا بھی تنقیدی جائزہ اس کتاب میں پیش کیا گیا ہے .پڑھنے والے کو اس بات کا بھی بخوبی اندازہ ہوتا ہے کہ یہ خطہ کس طرح انتظامی اور سیاسی امور کے حوالے سے اپنے ساتھ کے ملحقہ علاقوں میں ایک منفرد حیثیت رکھتا ہے .بلکہ جس طرح مکہ مکرمہ کی مذہبی حیثیت اسکے ساتھ کے ملحقہ خطوں کے لیے بہت اہم ہے اسی طرح بیت .المقدس بھی اپنے علاقے میں ایک اہم حیثیت رکھتا ہے یہ کتاب بیت المقدس سے ملحقہ علاقوں کا ایک وسیع فریم ورک بھی بیان کرتی ہے اور مزید دو مقدس خطوں کا بھی بتاتی ہے جو مقدس زمین اور مقدس برکت ہیں، اور بیت المقدس ان کا مرکزی حصہ ہے .ایک اور پہلو اس رسالہ کا یہ بھی ہے کہ اس میں اسلامی ادب اور بیت المقدس سے جڑے ہوئے ناموں کا تفصیلی جائزہ بھی پیش کیا گیا ہے .یہ ہمیں اسلامی شہر، خطے اور مساجد کے حوالے سے جڑے ناموں کی تفصیلات .سے بھی آگاہ کرتی ہے یہ مطالعہ بیت المقدس کی اہمیت کو قرآن اور انبیاء کرام کے حوالے سے واضح طور پر بیان کرتی ہے .یہ خطہ روئے زمین کے اس حصے پر واقع ہے جو بہت مقدس اور برکت کی جگہ کے وسط میں واقع ہے .یہ مطالعہ اپنے پڑھنے والوں اس معلومات سے بھی آگاہ کرتا ہے کہ بیت المقدس اسلامی تعلیمات اور نئ تحقیق کے لیے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا .ہے اور مستقبل میں علم کے حصول کے لیے سیدھی راہ ہموار کرے گا

📖 452
تحميل 4043
پرنٹ کتاب حاصل کریں